پہلی زندگی
غزل
_________
طبیعتوں میں وہ پہلا خمار ابکہ نہیں
خزاں وہی ہے وہ دور بہار ابکہ نہیں
گئی وہ بات زمانہ گیا وہ وقت گیا
تمہارے واسطے دل بے قرار ابکہ نہیں
بجھایا ہم نے ہے خود اپنی زندگی کا دیا
ہوا کی دوش پہ کوئی سوار ابکہ نہیں
وہ انتظار وہ راہوں پہ تکنا چھوڑ دیا
تمہاری یاد میں دل سوگوار ابکہ نہیں
تمہیں میں آزما کے دیکھ چکا ہوں جاناں
کہ تیری بات کا کچھ اعتبار ابکہ نہیں
غدیر ختم کرو بات اسی نقطے پر
کہ درمیاں میں جو باقی تھا پیار ابکہ نہیں
______
غدیر غازل
Umerbilalmukhlis
19-Oct-2021 09:41 AM
Kmaaal ast bhai
Reply
Ghadeer Ghazil
19-Oct-2021 09:45 AM
شکریہ
Reply